ریاض میں عرب نسل کے گھوڑوں کا مقابلہ حسن، فاتحین کو انعامات
اختتامی تقریب میں گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے شرکت کی۔(فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے عرب نسل گھوڑوں کے مقابلہ حسن کی اختتامی تقریب میں گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض کے شاہ عبدالعزیز مرکز میں منعقدہ ساتواں عرب نسل گھوڑوں کے عالمی مقابلے کی تقریب میں وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجیئنر عبدالرحمان الفضلی اور کمشنری ضرما علی القرنی بھی موجود تھے۔
مہمان خصوصی گورنر ریاض نے مقابلے کے فاتحین کو انعامات اور گولڈ میڈلز دیے۔
علاوہ ازیں ساتویں ایڈیشن کے انعقاد میں معاونت کرنے والے اداروں اور کمپنیوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔
واضح رہے گھوڑوں کے مقابلہ حسن میں 451 گھوڑے شریک تھے۔
مقابلے میں سعودی عرب، امارات، کویت، قطر، بحرین، اردن، مصر، لبنان اور امریکہ سے شائقین نے اپنے گھوڑوں کے ساتھ شرکت کی۔