Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کے کردار پر کانفرنس

پیرس.... فرانس کے مشہور وکیل ایلی حاتم نے کہا ہے کہ قطری حکام اپنے عوام کی فلاح و بہبود سے کہیں زیادہ دنیا بھر میں دہشت گردی پر رقم خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے پیرس میں دہشت گردی کی سرپرستی میں قطر کے کردار کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ قطر عرب معاشروں کو خطرات میں مبتلا کر رہا ہے۔ انارکی اور دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اشتہارات سے معقول آمدنی نہ ہونے کے باوجود الجزیرہ چینل کا آب وتاب کے ساتھ چلتے رہنا سوالیہ نشان ہے۔ الجزیرہ چینل کی فنڈنگ کون کر رہاہے۔ سب لوگ اس کا جواب چاہتے ہیں۔ ایک اطلاع یہ ہے کہ بن لادن گروپ اور قطر کے حکمران ہی الجزیرہ چینل کو فنڈ دے رہے ہیں۔ 

شیئر: