” جیا اور جیا “کا نیا گیت”ناچ بسنتی“
بالی وڈ کی نئی فلم ' جیا اور جیا' کا نیا گیت' پیش کردیاگیا۔” ناچ بسنتی“ کے عنوان سے یہ گیت فلم میں مرکزی کردار نبھانےوالی اداکاراوں کالکی کوچلین اور ریچا چڈھا پر سمندرکے کنارے عکس بند کیاگیاہے ۔اس گیت کو گلوکارہ شیوانگی بھیانا نے گایاہے۔فلم کی کہانی دو ہم نام لڑکیوں کی ہے تاہم ایک جیسے نام رکھنے والی دونوں لڑکیاں مختلف مزاج کی ہیں جن کی ملاقات ایک بیرون ملک کے سفر پر ہوتی ہے مذکورہ فلم 27 اکتوبر کو سینما گھر کی زینت بنے گی۔