Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ کی رپورٹ پر تحفظات

ریاض.....  اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے یمن سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پر تحفظات کااظہار کر دیا۔ انہو ںنے توجہ دلائی کہ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں جانی نقصانات کو کنٹرول کرنے سے متعلق اتحادی ممالک کی تدابیر اور تعاون کی تعریف کی ہے۔ رپورٹ کا یہ حصہ قابل قدر ہے۔ المعلمی نے کہا کہ معلومات جمع کرنے والے وسائل و ذرائع کی کمی کا جو تذکرہ عالمی رپورٹ میں کیا گیا ہے اس پر ہمیں اعتراض ہے۔ المعلمی نے بتایا کہ عرب اتحادی حقیقت حال دریافت کرنے کیلئے اقوام متحدہ سے تعاون کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے بچوں کے حقوق کی پامالی کا بنیادی ذمہ دار حوثیوں کو ٹھہرایا ہے۔ 

شیئر: