ریاض.... سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ افواہیں پھیلانا جرم ہے۔ اس پر 5برس تک قید اور 30لاکھ ریال تک کے جرمانے سزا مقرر ہے۔ جو شخص بھی سرکاری نظام یا دینی اقدار یا سماجی آداب کو زک پہنچانے کی کوشش کرے گا۔ یا نجی زندگی کے تقدس کو پامال کرے گا اسے قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔