Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تخریب کاری کا مشورہ مہنگا پڑے گا

ریاض.... کنگ فہد میڈیکل سٹی نے اعلان کیا ہے کہ وطن واپسی سے قبل چوری اور تخریب کاری پر ورغلانے والے اردنی شہری کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ اردنی شہری نے سوشل میڈیا کے اپنے اکاﺅنٹ پر میڈیکل سٹی کے کارکنان کو ترغیب دی تھی کہ وہ سعودی عرب کو خیر باد کہنے سے پہلے اپنی رہائش میں توڑ پھوڑ کر دیں۔ اس پر مقامی شہریوں نے غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔ کنگ فہد سٹی نے فوراًہی اس کا نوٹس لے لیا۔

شیئر: