نئی دہلی... کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے جی ایس ٹی کو آسان بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت پٹرول اور ڈیزل کو بھی جی ایس ٹی کے دائرے میں لا کر لوگوں کو آسانی فراہم کرے۔ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو جی ایس ٹی کے نام پر ووٹ کی سیاست کرنے کی بجائے پٹرول ڈیزل کو اس کے دائرے میں لاکر عام صارفین کو راحت دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کے ذریعے عام لوگوں سے 73 ہزار کروڑ وصول کر رہی ہے۔