نئی دہلی....حکومت نے سکم کی سرحد کے قریب ڈوکلام علاقے میں چینی فوج کی سرگرمیوں سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے اور واضح کیا کہ علاقے میں صورت حال جوں کی توں قائم ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان روش کمار نے کہا کہ ہم نے ڈوکلام کے بارے میں رپورٹیں دیکھی ہیں۔ سرحدی علاقے میں 28 اگست کو دونوں ملکوں کی فوج کے پیچھے ہٹنے کے بعد سے وہاں اور ارد گرد کوئی نئی سرگرمی نہیں دیکھی گئی۔ترجمان نے میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا۔دریں اثناءچینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈوکلام ہمارا سرحدی علاقہ ہے۔چینی فوج اپنے علاقے کی سیکیورٹی کے لئے موجود رہتی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ڈوکلام کے علاقے پر کوئی تنازعہ نہیں ہے۔