اسپین : ورلڈ چیمپیئن کار ریلی ،آئرش ڈرائیور کی برتری
میڈرڈ: اسپین میں ورلڈ کار ریلی چیمپیئن شپ میں جیت کیلئے زبردست مقابلہ جاری ہے، آئرش ڈرائیور کرس میک نے دوسرے روز کے اختتام پر مجموعی برتری حاصل کر لی۔ چیمپیئن شپ کے لیڈر فرانسیسی کھلاڑی سیباستین اوغیئر آئرلینڈ کے ڈرائیور سے 13سیکنڈ پیچھے ہیں۔ پہلے روز سب سے کم وقت میں مقررہ فاصلہ طے کرنے والے ناروے کے ایندریاس میکلسن کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا تھا۔