Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نابینا افراد کے لئے نئی اینڈرائڈ ایپ

اسمارٹ فون پر تصاویر ، ویڈیوز اور سوشل ایپس استعمال کرنے کے ساتھ بہت سے فلاحی کام بھی کئے جا سکتے ہیں۔اس کی بڑی مثال’ ’ بی مائی آئیز‘‘ ایپ ہے جسے چند سال قبل آئی او ایس صارفین کے لئے لانچ کیا گیا تھا اور اب اسے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بھی لانچ کر دیا گیا ہے۔اس ایپ کی مدد سے کوئی بھی نابینا فرد اپنا ایک مددگار دوست بنا سکتا ہے اور روزمرہ کے مختلف امور میں مدد حاصل کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر کیمرہ آن کرکے تصویر یا ویڈیو دکھا کر پوچھا جا سکتا ہے کہ لباس پر کوئی داغ تو نہیں ، دودھ کی معیاد ختم تو نہیں ہو گئی وغیرہ۔ اس ایپ کے ذریعے نابینا افرد آن لائن مدد کی درخواست کر سکیں گے اور وہ تمام افراد جو رضاکارانہ طور پر مددگار بننا چاہیں، وہ اس درخواست کو قبول کر کے نابینا فرد سے آڈیو اور وڈیو کے ذریعے منسلک ہو جائیں گے اور نوٹیفکیشن سروس کے ذریعے ضرورت کے وقت فوری مدد کر سکیں گے۔ یہ ایپ اینڈرائڈ صارفین کے لئے پلے اسٹور میں پیش کر دی گئی ہے۔
 

شیئر: