Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ، ہند کی طرفداری کر رہا ہے،ناصر جنجوعہ

اسلام آباد ... مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ سی پیک خطے کے لئے معاشی خوشحالی کا ضامن منصوبہ ہے ۔امریکہ نے ہند کی طرفداری کرتے ہوئے سی پیک کی مخالفت کی۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے ۔ اتوار کو سی پیک سے متعلق امریکی بیان کے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین بذریعہ سلک روٹ 1960ءسے رابطے میں ہیں۔ پاک، چین زمینی رابطے پر اب اعتراض کا جواز کیا ہے ؟ امریکہ نے ہندکی طرفداری کرتے ہوئے سی پیک کی مخالفت کی۔امریکہ فریق بننے کے بجائے ذمہ داری کا ثبوت دے۔سی پیک کی مخالفت اور ہند کی حمایت سے مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا ہے۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔ مسئلہ کشمیر کے حل سے پاک، ہند جنگ کے خطرات ختم ہو جائیں ۔ 

شیئر: