مہاراشٹر : بجلی گرنے سے 48گھنٹوں میں 10افراد ہلاک
پونے ۔۔۔۔مہاراشٹر میں دودن سے زوردار بارش کے دوران بجلی گرنے سے ریاست کے مختلف اضلاع میں10افرادکی موت ہوگئی۔مسلسل بارش سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ ممبئی ، تھانے اور اور رائے گڑھ میں بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔رائے گڑھ میں واقع کنیری علاقے میں بجلی گرنے سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔ مراٹھواڑہ کے دھاروعلاقے میں درخت کے نیچے کھڑے 10افراد بجلی گرنے سے ہلاک ہوئے۔ ان میں سے 5موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔مجالگاؤں میں کھیت میں کام کررہی خاتون کی بجلی گرنے سے موت ہوگئی۔ اور نگ آباد ضلع میں واقع پیٹھن میں گھر آرہے 2افراد پر بجلی گری جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے میں گوا کے علاوہ مہاراشٹر میں زبردست بارش کا امکان ہے۔