وانا... شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دوسلی کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دورن حملہ کیا گیا۔ تینوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دوسلی میں کرفیو نافذ کردیا گیا ۔دریں اثناء سی ٹی ڈی نے کوہاٹ ریجن میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔ انکے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ۔