Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مٹاپا اور کمر کم کرنے کی بہترین ورزش

لندن ..... کم وزن اور پتلی کمر ایک آئیڈیل انسانی ساخت کہلاتی ہے اورلوگ اس ساخت کو برقرار رکھنے کیلئے طرح طرح کی ورزشیں کرتے ہیں جن میں سے بعض کے فوائد صاف نظر آتے ہیں اور بعض کے فوائد سامنے آنے میں عرصہ لگتا ہے۔اب فٹنس کے ایک مقامی ماہر خاتون نادیہ فیئر ویدر کا کہناہے کہ کولہے کا مٹاپا اور وزن کم کرنے اور کمر کا حجم گھٹانے کیلئے سب سے اچھی ا یکسرسائز یہ ہے کہ آپ 15منٹ تک رنگ کمر میں ڈال کر اسے جلدی جلدی حرکت دیں دوسری ماہر خاتون شوانا ولکنسن کا کہنا ہے کہ اگر پٹھے سخت ہوجائیں یا ان میں تکلیف ہو تو ادرک باقاعدگی سے کھائیں اس سے شریانیں بھی ڈھیلی ہونگی اور درد بھی کم ہوگا مگر وہ رنگ والی ورزش ہر صورت میں جاری رہنی چاہئے کیونکہ یہ جسم کو گرم رکھنے اور پسینہ و چربی کو کم کرنے کا سب سے اچھا ذریعہ ہے اور اسکے لئے خاص محنت بھی نہیں کرنا پڑتی۔ روزانہ 15منٹ کی یہ ورزش کسی کو بھی اسمارٹ بناسکتی ہے۔

شیئر: