Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنسیلر کے استعمال کا صحیح طریقہ

کنسیلر کے استعمال کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے چہرے پر فاؤنڈیشن لگائیں اور پھر متاثرہ حصوں پر انگلیوں کی پوروں سےکنسیلرکو بلینڈ کریں ۔ بعض خواتین فاؤنڈیشن لگانے سے پہلے کنسیلر لگاتی ہیں جو درست طریقہ نہیں کیونکہ فاؤنڈیشن لگاتے وقت یہ اتر جاتا ہے ۔ 
 
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو چھپانے کے لئے اورنج یا پیچ کلر کا کنسیلر استعمال کریں ۔ پہلے ان حلقوں پر اورنج یا پیچ کلر کا کنسیلر لگائیں اور اپنے ہاتھ کی تیسری انگلی سے ہلکا سا بلینڈ کریں ۔ اس کے بعد جلد کی قدرتی رنگت سے ملتا جلتا کنسیلر لگائیں ۔اسی طرح یلو کنسیلر کے استعمال سے ڈبل ٹون اسکن کا تاثر یکساں کیا جاسکتا ہے۔ پمپلز کو چھپانے کے لئے زیادہ تر گرین کنسیلر استعمال ہوتا ہے۔ یہ صرف پمپلز کے اوپر لگایا جاتا ہے۔
 
 جب پمپلز کی سرخی کم ہو جائے تو روئی سے اپنی جلد سے ملتا جلتا کنسیلر بھی لگا لیں تاکہ پورے چہرے کا ایک جیسا تاثر آئے ۔ اس کے بعد چہرے پر سیٹنگ پاؤڈر بھی لازمی استعمال کریں البتہ سیٹنگ پاؤڈر اس طرح لگائیں کہ پمپلز نمایاں نہ ہوں ۔
 
 

شیئر: