Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اچھی صحت کیلئے روزانہ 2انڈے

سڈنی .....آسٹریلوی ماہرین تغذیہ سوسی بورل نے کہا ہے کہ وہ انڈے کھانے کے طور طریقو ںپر ایک عرصے سے تحقیقی کام کررہی تھیں۔ انڈے میں شامل اشیاء بلاشبہ صحت کو تقویت دیتی ہیں مگر دیکھا گیا ہے کہ بیشتر افراد انڈے کھاتے وقت اعتدال نہیں برتتے۔ کچھ لوگ تو انڈے بالکل نہیں کھاتے اور جو کھاتے ہیںوہ ایک یا آدھے پر اکتفا کرتے ہیں اورکچھ 2سے زیادہ اور 5تک انڈے کھالیتے ہیں مگر تجربہ بتاتا ہے کہ اس سلسلے میں وہ لوگ فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو روزانہ 2انڈے کھائیں۔ انڈے سے پوری طرح استفادے کیلئے ضروری ہے کہ انہیں زیتون کے تیل میں تلا جائے اور اسے براﺅن روٹی سے کھایا جائے۔ واضح ہو کہ شاشیمی سوشی اور کیلیفورنیا روز کے نام سے مشہور کھانوں کی تیاری میں بھی انڈے استعمال ہوتے ہیں۔جن کی تعداد متعین نہیں ہوتی۔ اسی لئے انکے ساتھ پھل کے دو ٹکڑے بھی روزانہ ضرور کھانے چاہئیں تاہم پھل کا جوس پینا یا خشک میوے کھانا غلط ہوگا۔

شیئر: