ریاض .... ایک 20سالہ نوجوان نے جان ہتھیلی پر رکھ کر 50سے زائد افراد کو یقینی موت سے بچالیا۔ شمالی ریاض کے ایک اسٹیشن سے ایک گاڑی پٹرول بھروا رہی تھی اچانک اس میں آگ لگ گئی۔ ایک نوجوان العقیق محلے کے الجمعان پٹرول اسٹیشن کی مسجد میں مغرب کی نماز کیلئے رکا تھا۔ مسجد سے نکلنے پر دیکھا کہ لوگ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ نوجوان فوری طور پر اپنی گاڑی سے دھکا دیکر متاثرہ گاڑی کو پٹرول اسٹیشن سے باہر لے گیا۔ اس موقع پر 50کے قریب لوگ گاڑی کے اطراف جمع تھے اور اپنے انداز سے آگ بجھانے میں لگے ہوئے تھے۔نوجوان کی گاڑی جزوی طور پر متاثر ہوئی تاہم وہ خوش ہے کہ وہ دسیوں لوگوں کی جان بچانے میں سرخرو ہوگیا۔