Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ، ہند میں 300ارب ڈالر لگائیگا

نئی دہلی .... نیٹی ایوگ کمپنی کے چیئرمین امیتابھ نے بتایا ہے کہ سعودی عرب آئندہ 4سے 5برسوں کے دوران ہندوستان میں 300 ارب ڈالر کا سرمایہ لگائے گا اور ہندوستان کا بڑا سرمایہ کار شریک ہوجائیگا۔ امیتابھ نے یہ بھی بتایا کہ نریندر مودی کی حکومت ڈیڑھ ماہ کے اندر توانائی کے شعبے میں نئی پالیسی کا اعلان کریگی۔ حکومت ہند گیس کا قومی نیٹ ورک قائم کرنے میں غیر معمولی دلچسپی لے رہی ہے۔ وزیراعظم ہند نریندر مودی نے بی بی روسنفیٹ، ریلائنس ، آرامکو، ایکسن موبیل، رائل ڈچ شیل، ویڈانٹا، وڈ میکنزی، اھیس مارکیٹ ، شلمبرگر، ہلبرٹن، چکوال،اونجیک،انڈیا نویل، گل، پیٹرونیٹ لنک، ہیکل جیسی مشہور کمپنیوں کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے آرزو مند ہیں۔ عراق کے بعدسعودی عرب ہندوستان کو سب سے زیادہ پٹرول فراہم کررہا ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ وہ سعودی وژن 2030کے تحت مملکت میں اقتصادی اصلاحات پروگرام سے بیحد متاثر ہیں۔ سعودی آرامکو نے اتوار کو نئی دہلی کے قریب اپنا ایک دفتر قائم کیا ہے۔ آرامکو کے اعلیٰ عہدیدار آئندہ برس مشترکہ منصوبہ شروع کرنے کیلئے ہندوستانی آئل ریفائنری کی کمپنیوں کے عہدیداروں سے مذاکرات کررہے ہیں۔
 

شیئر: