میانمار کے فوجی سربراہ کو یورپی دعوت منسوخ
لندن … یورپی یونین نے میانمار کی مسلح افواج کے کمانڈر ا نچیف کو دی گئی دورے کی دعوت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کی وجہ میانمار میں روہنگیا مسلم اقلیت کو درپیش شدید بحران بنا ہے۔ یورپی فیصلے کے مسودے کی دستاویز کے مطابق میانمار کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے مستقبل میں یورپی یونین کی طرف سے مزید اقدامات بھی کئے جا سکتے ہیں۔میانمار پر پابندیوں کی تجویز بھی زیر غور ہے۔