Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناسا کے خلائی جہازجونو کا شاندار کارنامہ

کیپ کینورل، فلاڈیلفیا ..... امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے حال ہی میں مشتری کے قریب سے گزرتے ہوئے جو نئی تصاویر زمین پر ارسال کی ہیں وہ انتہائی حیران کن ہیں۔ تصاویر کے اجراءکے بعد ناسا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جونو نے یہ تصاویر مشتری کے 2سب سے بڑے چاند آئیو اور یورپا کے قریب تر ہونے کے بعد یہ تصاویر اتاری ہیں۔ یہ تصاویر جونو کے اس آٹھویں سفر کے دوران اتاری گئیں جس میں وہ بادلوں کی سطح سے 17098میل دور سے گزر رہا تھا۔ واضح ہو کہ یورپا کو اب تک نامعلوم دنیا پر حشریاتی زندگی کا سراغ لگانے کا سب سے اہم ذریعہ سمجھا جارہا ہے۔ واضح ہو کہ مشتری درجنوں چاند اپنے اردگرد رکھتا ہے مگر آئیو اور یورپا سب میں نمایاں ہیں۔
 

شیئر: