Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسان جلد ہی اپنا دماغ کمپیوٹر میں محفوظ کرسکے گا

لندن ..... سائنس کے ممتاز پروفیسر نے انکشاف کیا ہے کہ انسان خود کو لازوال بنانے کیلئے جلد ہی اپنے دماغ اور اس میں موجود تمام معلومات، سوچ ، فکر اور الجھنوں کو کمپیوٹر میں محفوظ کرسکے گا اور یہ کام عام اندازے سے کہیں جلد ممکن ہوجائیگا۔ پروفیسر کاکس کا کہناتھا کہ انہیں اس کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ آخر سب تمام چیزوں کی سیمولیشن ہورہی ہے تو پھر انسانی ذہن کا سمولیشن کیوں نہیں ہوسکتا۔ پروفیسر کاکس کے ساتھ ایلن مسک اور رے کرزویل جیسے سائنسدانوں نے بھی اسی قسم کے خیالات کا اظہار کیا ہے جبکہ بہت سے لوگوں نے خبردا رکیا ہے کہ جس حفاظت کی بات کی جارہی ہے وہ یقینی طور پر ”فنی یکسوئی“ کا مرحلہ ہے جو جلد بھی آسکتا ہے۔ مگر اس کے لئے ابھی وقت چاہئے اور یہ کام عام اندازے سے کہیں زیادہ مشکل ہے۔سردست یہ بات کسی سائنس فکشن فلم کا حصہ لگتی ہے۔ مگر یہی داستانی باتیں جلد حقیقت بننے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

شیئر: