Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”دوبلی “کمپنی کو اجازت نامے کی تردید

ریاض ....وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے واضح کیا ہے کہ دوبلی کمپنی کو سعودی عرب میں تجارتی سرگرمیوں کا اجازت نامہ نہیں دیا گیا۔ وزارت نے اعلامیہ جاری کرکے خبردار کیا کہ جو کمپنیاں زیادہ سے زیادہ گاہکوں کو مائل کرنے کیلئے زراشتراک کا چکر چلائے ہوئے ہیں وہ غیر قانونی کارروائی کررہی ہیں۔ یہ کمپنیاں صارفین کو دھوکہ دے رہی ہیں۔ اس قسم کی مارکیٹنگ سعودی قوانین و ضوابط کیخلاف ہے۔
 

شیئر: