باحہ: طلباءمیں ہاتھا پائی، 4زخمی
طائف....باحہ پولیس کے ترجمان کرنل سعد طراد نے بتایا ہے کہ بلجرشی میں طلباءمیں پہلے ہاتھا پائی ہوئی اور اس کے بعد دھار دار آلے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ 4طلباءزخمی ہوگئے۔ 2کی حالت نازک ہے۔ ہاتھا پائی ا ور نوک جھونک میں 15طلباءشریک ہوئے۔2کو العقیق جنرل اسپتال سے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد فارغ کردیا گیاجبکہ دیگر 2کو حالت نازک ہونے کے باعث کنگ فہد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہاتھا پائی میں شریک طلباءکو حراست میں لیکر سماجی اصلاح گھر بھیج دیا گیا۔