Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی پاسپورٹ شکار کرنیوالا آلہ

ریاض .... ”عین الصقر“ آلے نے جعلی پاسپورٹ پر سعودی عرب بھیجنے والے گروہ کو لگام لگادی۔ وزارت داخلہ نے دبئی جی ٹیک نمائش میں مذکورہ آلہ پیش کیا ہے۔ اسے دیکھنے کیلئے شائقین کثیر تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ کے افسر محمد العمری نے بتایا کہ سعودی محکمہ پاسپورٹ نے عین الصقرکے نام سے حال ہی میں جو آلہ تیار کیا ہے وہ انتہائی اعلیٰ درجے کی ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ پاسپورٹ میں ہر طرح کی جعلسازی کا پتہ لگا لیتا ہے۔ جعلساز بین الاقوامی گروہ اب تک اس آلے کو شکست دینے کی ہر کوشش میں ناکام ہوچکے ہیں۔
 

شیئر: