Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں روسی جنگی طیارہ تباہ، عملے کے ارکان ہلاک

 دمشق …  شام میں روس کا جنگی طیارہ تباہ ہو گیا۔ یہ طیارہ شام کے ہمیم میں روسی ایئربیس سے ٹیک آف کے دوران تباہ ہو گیا ۔روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ تکنیکی وجوہ کے باعث پیش آیا۔روسی وزارت دفاع کے مطابق ایس یو 24 لڑاکا پرواز کیلئے روانہ ہوا تھا کہ رن وے سے باہر تیزی سے نکل گیا ۔ طیارے میں سوار عملے کے افراد کو باہر نکلنے کا موقع بھی نہیں مل سکا ۔طیارے کے پائلٹ سمیت 2افرادہلاک ہوگئے۔خبررساں ایجنسیوں کے مطابق طیارہ جنگی مشن پرجا رہا تھا۔ شام میں کارروائیوں کے دوران روسی طیارے کا یہ پہلا حادثہ ہے۔رن وے پر طیارے نے قلابازیاں کھائیں اور اس میں آگ لگ گئی ،دھوئیں کے بادل چھا  گئے۔ روسی حکام حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

شیئر: