Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض:سعودی خاتون گاڑی چلاتے ہوئے دیکھی گئی

ریاض..... محکمہ ٹریفک کی جانب سے 10شوال تک ڈرائیونگ نہ کرنے کی سخت ہدایات کے باوجود بعض سعودی خواتین ریاض کی شاہراہوں پر ڈرائیونگ کر کے نفسیاتی دیوار توڑنے میں لگ گئیں۔ عاجل ویب سائٹ نے ایک ویڈیو کلپ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ شرعی لباس میں ملبوس ایک خاتون کو ریاض کی شاہراہ پر مناسب رفتار سے گاڑی چلاتے دیکھا گیا۔ ڈرائیور سعودی خاتون پر اعتماد انداز میں گاڑی چلا رہی تھی۔ اس کی بیٹی اور ملازمہ عقبی نشست پر بیٹھی مسکرا رہی تھیں۔ ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ کے قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی محکمہ ٹریفک کی ذمہ داری ہے ہماری نہیں۔ ان دنوں ڈرائیونگ کے سلسلے میں نرمی برتی جا رہی ہے تاہم 500تا 900ریال جرمانہ وصول کیا جا رہا ہے البتہ حوالات میں بند کرنے کا سلسلہ معطل کر دیا گیا ہے۔ 

شیئر: