ریاض..... ماہر موسمیات زیاد الجہنی نے واضح کیا ہے کہ آئندہ ہفتے سردی کی پہلی لہر شروع ہو جائے گی۔ انہو ں نے موسمی حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے ٹوئٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر بتایا کہ سعودی عرب کے شمالی علاقہ جات میں کم از کم درجہ حرارت 9زیادہ سے زیادہ 12 ، حائل اور قصیم میں 14، 16ہوگا جبکہ ریاض میں انتہا ئی درجہ حرارت 16رہے گا۔