بی جے پی کو راہول کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، شاہنواز
جمعرات 12 اکتوبر 2017 3:00
بلیا۔۔۔۔بھارتیہ جنتا پارٹی میں جتنا احترام خواتین کا ہوتا ہے اتنا کسی جماعت میں نہیں ہوتا۔ اس کیلئے کانگریس نائب صدر راہول گاندھی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ۔ بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ گجرات الیکشن میں کانگریس کو ایک سیٹ بھی نصیب نہیں ہوگی۔ اترپردیش کے ضلع بلیا میں ایک نجی تقریب میں شرکت کے دوران انہوں نے راہول گاندھی کے خواتین سے متعلق الزام کی تردید کی۔انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی جس طرح کی زبان استعمال کررہے ہیں وہ انتہائی افسوسناک ہے ۔