سینیئر اداکارہ فرزانہ تھہیم نے کہا ہے کہ کسی اداکار کے لئے شہرت حاصل کرنا آسان نہیں۔ اس کے لئے مسلسل کئی سالوں کی محنت ضرورت ہوتی ہے اور جب آپ کا کوئی کردار مقبول ہو جائے تو آپ کی شہرت میں یکدم اضافہ ہو جاتا ہے اور مداح پھر آپ سے اور زیادہ اچھے کی امید کرنے لگتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ ثناءمیری بہن ہے، اس نے اپنی محنت سے اپنی پہچان بنائی اور میں نے اپنی جدوجہد سے اپنا مقام پیدا کیا ۔ہم دونوں بہنیں اپنے کام کے حوالے سے اپنا تنقیدی جائزہ خود لینے کی قائل ہیں اور کوشش ہوتی ہے کہ کسی پراجیکٹ میں جو کردار ادا کیا ، اگلے پراجیکٹ میں اس سے بہتر اداکاری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں بے شمار ڈرامہ سیریلز میں کام کر چکی ہوں اور اب بھی میری 3ڈرامہ سیریلز آن ایئر ہیں جس پر فیڈ بیک مجھے ملتا رہتا ہے اور میرے کئی ڈرامے ریٹنگ میں پہلے نمبر پر بھی رہے ہیں جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔
فرزانہ
ثنا
شہرت
ڈرامہ