Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حماس اور فتح کی مصالحت پر شاہ سلمان کی طرف سے مبارکباد

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے حماس اور فتح کے درمیان مصالحت پر فلسطینی صدر محمود عباس کو مبارکباد دی ہے۔ فلسطینی صدر نے مصالحتی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لئے شاہ سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔شاہ سلمان نے مصالحت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی فلسطینی حکومت کے استحکام کے لئے ضروری ہے۔
 

شیئر: