قاہرہ: حماس اور فتح کے درمیان مصالحت کا تاریخی معاہدہ
قاہرہ: حماس اور فتح کے درمیان قاہرہ میں مصالحت کا معاہدہ طے پا گیا۔معاہدے کے تحت غزہ کی پٹی کا تمام انتظامی کنٹرول یکم دسمبر تک فلسطین کی قومی حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔ قاہرہ میں جمعرات کو معاہدے پر حماس کے نئے نائب سربراہ صالح العاروری اور فتح کے مذاکراتی وفد کے سربراہ عزام الاحمد نے دست خط کئے ہیں۔حماس اور فتح نے ایک عشرے سے جاری باہمی اختلافات ختم کرنے کے لئے مصر کی ثالثی میں قاہرہ میں بات چیت شروع کی تھی اور آج ان کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔