شاہی فرمان پر 19لاکھ تبصرے
ریاض۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے فیصلے پر ٹویٹر پر ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹویٹر کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے کے اندر اندر شاہی فرمان پر 19لاکھ سے زیادہ تبصرے تحریر کئے گئے۔