Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی حملوں میں افغان شہریوں کی ہلاکتیں بڑھ گئیں

 نیو یارک …  اقوام متحدہ  نے کہا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز اور امریکی افواج کے فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے افغان شہریوں کی تعداد میں اس سال گزشتہ سال کی نسبت50 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔عالمی ادارے کی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی افغانستان میں نئی عسکری حکمت عملی متعارف کرنے کے بعد سے امریکی فوج کے حملے بڑھ گئے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔افغانستان میں اس سال ستمبر کے آخر تک205 افغان شہری ہلاک جبکہ 261 زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونیوالوں میں دو تہائی سے زائد خواتین اور بچے ہیں۔ امریکی ملٹری کمانڈ کے ترجمان نے رپورٹ پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت اپنے شہریوں کی ہلاکتوں کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتی ہے۔

شیئر: