Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیمہ کا سموسہ کیسے بنائیں؟

اجزاء :
تیل، 2کھانے کے چمچ
ثابت گرم مصالحہ، حسبِ ذائقہ
ادرک لہسن کا پیسٹ ، ایک کھانے کا چمچ
پیاز، ایک کٹی ہوئی
قیمہ،(بیف یا چکن)، 250گرام
لال مرچ، چوتھائی چائے کی چمچی
نمک ،حسبِ ذائقہ
ہری مرچیں ،2عدد کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، 4کھانے کے چمچ ،کٹا ہوا
کٹی لال مرچ، ایک چوتھائی چائے کی چمچی
میدہ ،3-2کھانے کے چمچ
پانی، حسبِ ضرورت
سموسہ پٹی
تیل تلنے کے لئے
 
ترکیب
تیل گرم کریں، اس میں گرم مصالحہ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ایک منٹ تک بھونیں پھر پیاز شامل کرلیں۔جب پیاز کا رنگ ہلکا ہونے لگے تو قیمہ ڈال کر 15سے 20منٹ تک پکائیں۔اس میں لال مرچ پاو¿ڈر اور نمک شامل کر کے قیمہ گل جانے تک پکائیں۔ پھر ہری مرچیں ، ہرا دھنیا اور کٹی لال مرچ شامل کرکے ایک منٹ تک پکائیں اور چولھے سے اتار لیں۔ مکسچر ٹھنڈا ہونے دیں۔
 
ایک پیالے میں میدہ پانی میں مکس کر کے سموسے چپکانے کے لئے پیسٹ بنالیں۔پٹی کو سموسے کی شکل میں موڑیں، ایک چائے کی چمچی فلنگ سموسے میں بھریں اورمیدے کے پیسٹ سے کونے چپکادیں۔تیل گرم کریں اور سموسے گولڈن اور کرسپی ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔سموسوں کو فریز کرکے بھی رکھا جا سکتا ہے۔ فروزن سموسوں کو 3ماہ تک اسٹور کیا جا سکتا ہے۔ 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں