بھنگڑا سیاہ ، کلونجی اور کالی مرچ سے بالوں کو سیاہ کریں
بالوں کو صحت مند اور خوبصورت دیکھنا سب ہی کی خواہش ہوتی ہے۔ سفید بال انسان کی شخصیت میں ایک واضح تبدیلی لاتے ہیں۔ عام طور پر سفید بال لوگوں کی عمر کے بارے میں بتاتے ہیں جس کے سبب خود اعتمادی کے خاتمے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔
دور حاضر میں بالوں کو نت نئے رنگوں میں رنگنے کی روایت عام ہوگئی ہے۔ مصنوعی طریقوں سے بال رنگنا اکثر کافی مہنگا پڑ جاتا ہے۔ بازار میں ملنے والی ڈائیز اکثر نقصان دہ کیمیکلز سے تیار کئے جاتے ہیں جو بالوں کو کمزور کرتے ہیں ا وربال جھڑنے لگتے ہیں۔مصنوعی طریقوں کے مقابلے میں قدرتی نسخوں کو اثر کرنے میں وقت تو زیادہ لگتا ہے لیکن اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے۔
سفید بالوں کیلئے سب سے بہترین چیز بھنگڑا سیاہ ہے، اس کے علاوہ روغن کلونجی، اور کالی مرچ نہایت مفید ہیں۔
بھنگڑا سیاہ 25 گرام ، کالی مرچ 25 گرام اور کلونجی کو ملا کر پانی میں ابال لیں اورپھر اسے چھان کر تیل میں ملا لیں اس تیل کو لگانے سے بال کالے رہیں گے۔ اسکے علاوہ صبح ناشتہ میں دو عدد آملہ اس طرح کھایئے جس طرح چیونگم کھائی جاتی ہے، اس طریقہ علاج سے آپ کے سفید بال سیاہ ہو جائیں گے۔