Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بیوی نے اپنے شوہر پر کھولتا ہوا تیل الٹ دیا

بیشہ.... تثلیث کمشنری کے سعودی شہری پر بیوی نے کھولتا ہوا تیل الٹ دیا۔ ایک اور سعودی شہری نے اسپتال میں علاج کے دوران راہداری سے گزرتے ہوئے متاثرہ شوہر کی خودکلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر کے دوسرا مسئلہ کھڑا کر دیا۔ بیشہ محکمہ صحت کے ترجمان عبداللہ الغامدی نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ میاں بیوی میں جھگڑا ہو گیا تھا۔ بیوی نے کھولتا ہوا تیل اپنے شوہر کے جسم پر الٹ دیا تھا۔ علاج کے لئے تثلیث جنرل اسپتال لایا گیا۔ زخم تیسرے درجے کے ہیں۔ مریض ذہنی بیماری میں بھی مبتلا ہے۔ اسپتال میں اس کی ویڈیو کا معاملہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے کیونکہ کوئی بھی شخص کسی بھی مریض کی اس طرح ویڈیو بنانے کا مجاز نہیں۔ ویڈیو بنانے والے کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہو گی۔ 

شیئر: