Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بقعاء میں ڈاکے ڈالنے والے 4سعودی گرفتار

حائل.... حائل ریجن میں بقعاءپولیس نے تارکین وطن کو لوٹنے کی11 وارداتیں کرنے والے 4سعودی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ ان کی عمریں 30اور 40سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی شہری تارکین سے نقدی اور موبائل چھین لیتے تھے۔ ایک دکان کا دروازہ توڑ کر وہاں سے چرائی نقدی چرائی تھی۔ ایک استراحہ پر ڈاکہ ڈالا تھا۔ انہوں نے چوکیدار سے نقدی چھینی تھی اور استراحہ سے برقی سامان بھی لوٹ کر لے گئے تھے۔ پولیس ترجمان شامی الشمری نے بتایا کہ واردات کرنے والوں کے قبضے سے مسروقہ سامان اور ڈاکے میں استعمال کی جانے والی گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔ معاملہ حائل پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔ دوسری جانب جدہ پولیس نے 20لاکھ ریال مالیت کا تانبہ چوری کرنے والے 4ایشیائی شہریوں کو گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا۔ 

شیئر: