Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن:” دی کلنگ آف اے سیکرڈ ڈیئر“ کا پریمیئر

معروف ہالی وڈ اداکار کولن فیرل اورنکول کڈمین کی تھرل سے بھرپور نئی ہارر فلم”دی کلنگ آف اے سیکرڈ ڈیئر“ کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر ہوا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی ۔فلمی ستارے لندن فلم فیسٹیول میں منعقدہ اس فلم کی تقریب میں پہنچے تو ایسا محسوس ہوا جیسے کہکشاں زمین پر اتر آئی ہو۔شائقین نے فلم کی کاسٹ کا پر جوش استقبال کیااور ان کی پرفارمنس کو سراہا۔ ہدایتکار یورگس لینٹمول کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ماہر سرجن کے گِرد گھومتی ہے جس کی ایک مریضہ انوکھی اور خطرناک بیماری میں مبتلا ہوتی ہے۔خطرناک شیطانی طاقت کے زیرِ اثر لڑکی کو بچانے کیلئے یہ سرجن اپنی تمام تر مہارت اورذہانت کا استعمال کرتا ہے تاہم ایسے ایسے واقعات پیش آتے ہیں کہ ڈاکٹر کا یقین کرنامشکل ہو جا تا ہے۔ایڈ گوئینی اور یورگس لینٹمول کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں معروف ہالی وڈ اداکار کولن فیرل اور نکو ل کڈمین مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں بیری کوئیگن، رافے کیسیڈی، سنی سلجک،الیشیا سلوراسٹون اوربل کیمپ شامل ہیں۔خوف، ڈرامہ اور سنسنی سے بھرپور یہ نفسیاتی فلم 27اکتوبر کو امریکہ میں جبکہ 17نومبر کو برطانوی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
 

شیئر: