وارسا.... کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی میں رجسٹرڈ 10ایجادات پر9سعودی موجدوں نے 21میڈل جیت لئے۔ پولینڈ میں منعقد ایجادات کی بین الاقوامی نمائش ”وارسا مقابلے “ میں سعودی موجد مرد و خواتین نے اپنی ایجادات پیش کی تھیں۔ 10 ایجادات میں سے 6ایسی ہیں جو پہلی بار بین الاقوامی مقابلے میں پیش کی گئیں۔ ایشیا، افریقہ، یورپ اور امریکہ کے 400موجدین مقابلے میں شامل ہوئے۔