Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ :جعلی نوٹ رکھنے پر 2 طالبات گرفتار

جدہ .....  پولیس نے جعلی کرنسی رکھنے کے الزام میں 2 طالبات کو گرفتار کر لیا ۔ سبق نیوز کے مطابق شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے سیکیورٹی اہلکاروںنے پولیس کو اطلاع دی کہ جامعہ میں 2 طالبات کے پاس سے جعلی کرنسی نوٹ برآمد ہوئے ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جامعہ پہنچ گئی ۔ یونیورسٹی کی کینٹین میں کام کرنے والی ملازمہ نے بتایا کہ جمعرات کوجب وہ کینٹین میں جسب معمول کام کر رہی تھی تو ملزمہ نے اس سے سامان خریدا اور 500 ریال کا نوٹ اسے دیا ۔ نیا نوٹ دیکھ کر کچھ شبہ ہوا جس پر اس نے باریکی سے نوٹ کا معائنہ کیا تو اسے محسوس ہوا کہ وہ جعلی ہے جس پر فوری طور پر یونیورسٹی کی انتظامیہ کو مطلع کر دیا جنہوں نے انکے پرس کی تلاشی لی تو وہاں سے 500 ریال والے مزید 3 نوٹ برآمد ہوئے ۔ پولیس ان سے مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ 

شیئر: