مکہ مکرمہ..... مکہ مکرمہ کے علاقے المعیصم کی مارکیٹ میں ہفتے کی شام ہولناک آتشزدگی سے لاکھوں ریال کا نقصان ہو گیا ۔ آگ اس قدر خطرناک تھی کہ وہاں سے اٹھنے والا دھواں میلوں دور سے دکھائی دے رہا تھا ۔ سبق نیوز کے مطابق المعیصم میں واقع قدیم سامان فروخت کرنے والی مارکیٹ جہاں گھریلو فرنیچر اور دیگر اشیاءکی دکانیں ہیں ہفتے کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع کے متعدد یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ فائر فائٹرز نے متاثرہ مقام کے اطراف میں مخصوص کیمیکل کا اسپرے کر دیا تاکہ آگ دیگر دکانوں تک نہ پہنچ سکے جبکہ دکانداروں نے بھی شہری دفاع کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنی دکانیں خالی کرنا شروع کیں ۔ خبر کی تحریر تک محکمہ شہری دفاع کے متعدد یونٹ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔
وڈیو دیکھنے کے لئے کلک کریں