Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

20یونیورسٹیوں کو عالمی معیارکے مطابق بنانے کاہدف

پٹنہ۔۔۔۔ وزیر اعظم نریندر مودی نےبہار کو تقریباً4ہزار کروڑ روپے کی سوغات دیتے ہوئے قومی شاہراہ سے متعلق 303کروڑ روپے کے 4اور 738.04کروڑ روپے کے 3منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے بہار کے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ بہار اور مرکزی حکومت ریاست کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی۔ قبل ازیں مودی نے پٹنہ یونیورسٹی کی صدسالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ ملک کی تمام یونیورسٹیوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے مرکزی حکومت کی اُس اسکیم کا فائدہ اٹھا ئیں جس کے تحت 5سال میں 20منتخب یونیورسٹیوں کو10ہزار کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پوری دنیاکو حصول علم کیلئے اپنی طرف راغب کرنے والے ہندوستان کی ایک بھی یونیورسٹی دنیا کی500اعلیٰ پائے کے تعلیمی اداروں میں شامل نہیں۔ ان کی حکومت نے ملک کی 10نجی اور 10سرکاری یونیورسٹیوں کو عالمی معیار کا بنانے کا ہدف رکھا ہے۔ ایسی یونیورسٹیوں کو آئندہ 5برسوں میں 10ہزار کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔

شیئر: