سافٹ ڈرنک وزن میں اضافے کا باعث
اتوار 15 اکتوبر 2017 3:00
سافٹ ڈرنکس کا بے حد استعمال وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق ہفتے میں ایک گلاس سافٹ ڈرنک میں کمی وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔سافٹ ڈرنک اور موٹاپے کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ سافٹ ڈرنک میں موجود شکر کی کثیر مقدار وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ کمر کی موٹائی میں اضافے کا سبب بنتی ہے ۔
اگر فاسٹ فوڈ کے ساتھ سافٹ ڈرنک پی جائے تو اس سے بلڈ پریشر ک اور دل کے امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ہارورڈ ٹی ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ اینڈ میڈیسن اور میکیسکو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں سافٹ ڈرنک میں ایک گلاس کمی کر کے 0.88 پونڈ وزن کم کیا جا سکتا ہے جبکہ ایک کین سافٹ ڈرنک وزن میں 0.66 پونڈ اضافے کا باعث بنتا ہے۔ لہذا اگر آپ وزن کم کرنے میں سنجیدہ ہیں تو سافٹ ڈرنک کے استعمال کو ترک کیجیے اور صحت مند طرز زندگی اپنائیے ۔