بوسٹن .... اب تک تو کہا جاتا تھا کہ فاسٹ فوڈ بچوں اور بوڑھوں دونوں کیلئے نقصان دہ ہےں لیکن اب میسا چوسٹس میں بوسٹن یونیورسٹی کے محققین کا کہناہے کہ فاسٹ فوڈ کا استعمال لوگوں کیلئے اچھا بھی ہے۔ فاسٹ فوڈ میں ایک ایسا ایسڈہوتا ہے جس سے جلد کے سرطان سے بچا جاسکتا ہے۔برگر ، تلی ہوئی چیزوں اور کوکیز میں پایا جانے والا پال میٹک ایسڈ صحت کیلئے نقصان دہ نہیں۔ انہوں نے چوہوں پر اسکا تجربہ کیااور انہیں چکنائی والے ایسڈ انجیکٹ کئے گئے جس سے معلوم ہوا کہ اسکی وجہ سے جلد میں سرطان سے بچا جاسکتا ہے۔ امریکہ بھر میں 10ہزار افراد جلد کے سرطان کی وجہ سے موت کے منہ میں جاسکتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ ایسڈ کے نتیجے میں جلد کے نقصان دہ کینسر سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ اگرچہ فاسٹ فوڈ کے نتیجے میں دل ا ور دماغ کو نقصان پہنچتا ہے لیکن اس سے جلدی سرطان سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔