Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عینک والا جن کی ”بل بتوڑی“ سپرد خاک

 پاکستان ٹیلی وژن کے ڈرامے ”عینک والا جن “کی مقبول ترین اداکارہ نصر ت آرا کو لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔وہ طویل عرصے سے بیمار تھیں، سانس اکھڑنے کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کیاگیا،جہاں دل کا دورہ پڑنے کے باعث وہ انتقال کر گئی تھیں۔ انہوں نے ”عینک والا جن“ میں ”بل بتوڑی“ کا کردار نبھایا تھا۔ یہ کردار اتنا مقبول ہوا کہ نصرت آرا کی پہچان بن گیا، لوگ انہیںآج تک ان کے اصلی نام سے نہیں بلکہ ”بل بتوڑی“ کے نام سے جانتے ہیں۔ایک سال قبل ان پر فالج کا حملہ ہوا تھا جس سے ان کی بائیں ٹانگ شدید متاثر ہوئی تھی تاہم وسائل نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے علاج کے لئے حکومت سے اپیل بھی کی تھی۔ نصرتآرا کی نمازجنازہ اتوار کی رات ادا کرنے کے بعدانہیں میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔
 

شیئر: