Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی مزاج رنگوں سے متاثر ہوتا ہے!

 ہر رنگ کا ایک تاثر ہوتا ہے جو دیکھنے والے پر مخصوص اثرات مرتب کرتا ہے۔ اگر لباس میں رنگوں کی بات کی جائے تو ان کا بھی یہی معاملہ ہے۔ سفید رنگ کا لباس پہننے والے اور دیکھنے والے کو سکون کا احساس دلاتا ہے۔اسی طرح سیاہ رنگ سوگ کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ 
 
ماہرین نفسیات کے مطابق جو افراد سیاہ رنگ کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ دوسرے افراد کی نسبت زیادہ غمگین اور اداس رہتے ہیں۔فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ رنگ اپنی خصوصیت کے مطابق اپنے ماحول سے بھی ویسے ہی اثرات جذب اور خارج کرتے ہیں۔ یعنی سیاہ رنگ بہت زیادہ پہننے والے شخص کے ساتھ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ افسردہ کردینے والے واقعات پیش آتے ہیں جبکہ مجموعی طور پر اس کا اثر ان کے مزاج پر بھی پڑتا ہے۔
 
اسی طرح گہرے اور شوخ رنگ، شوخی اور خوشی کی علامت ہیں۔ ایسے رنگوں کے لباس پہننے والوں کو آپ ہمیشہ ہنستا مسکراتا اور قہقہے لگاتا ہوا پائیں گے ۔اگر سرخ رنگ کی بات کی جائے تو سرخ دراصل جنون، توانائی، پرجوشی، تندی و تیزی اور پہلی نظر میں متاثر کرنے والا گہرا رنگ ہے جو مثبت اور منفی دونوں طرح کے اثرات مرتب کرتا ہے۔سرخ رنگ کو ایک طرف خطرے کی علامت سمجھا جاتا ہے تو دوستی طرف محبت بھی اسی رنگ سے منسوب ہے۔یہی معاملہ سرخ رنگ کے لباس کے ساتھ ہے۔ سرخ رنگ پہننے والا شخص سب کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔ 
 
ماہرین کے مطابق سرخ رنگ پہننے والے اپنے آپ کو پراعتماد بھی محسوس کرتے ہیں جبکہ وہ دیگر افراد کے مقابلے میں دوسروں پر بہت گہرا اور مسحور کن تاثر چھوڑتے ہیں۔
 

شیئر: