Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیند کی کمی الزائمر جیسے مرض میں مبتلا کرسکتی ہے

 لندن.... حافظے کی کمزوری کے معروف مرض الزائمر کے بارے میں تحقیق کے بعد جو تازہ ترین رپورٹ سائنسدانوں نے جاری کی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ نیند کی کمی بھی الزائمر جیسے مرض کا سبب بن سکتی ہے۔ تحقیقی رپورٹ کے مرتب کردہ مشہور سائنسدان میتھوواکر کا کہنا ہے کہ اگر ایک رات کی نیند بھی خراب ہو یا آپ ٹھیک سے سو نہ سکیں تو الزائمر آپ پر حملہ آور ہوسکتا ہے اور آپ کی دماغی صلاحیت رفتہ رفتہ کمزور ہونے لگتی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت دنیا میں الزائمر کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 4کروڑ 40لاکھ سے زیادہ بتائی جاتی ہے جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ صحت، اقتصادیات اور ذاتی زندگی اتنی الجھنوں میں گھر گئی ہے کہ یہ ساری چیزیں بھی انسان کو بڑی حد تک حواس باختہ کرسکتی ہیں او رمسئلے کا واحد حل یہی ہے کہ اچھی نیند لی جائے۔

شیئر: