Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیچی، خوش ذائقہ اور صحت بخش پھل

لیچی ایک خوش ذائقہ اور صحت بخش پھل ہے جس میں کیلشیئم، میگنیشیئم، پوٹاشیئم، وٹامن اے، بی، سی، تھائمین، زنک اور دیگر صحت بخش اجزاشامل ہوتے ہیں جو دل کی کمزوری، جگر کے امراض اور یرقان سمیت مختلف امراض میں انتہائی مفید ہے۔
 
 لیچی وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور جلد کو سورج کی الٹراوائلٹ شعاو¿ں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے باعث خون کے سفید خلیوں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اور مدافعاتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔
 
لیچی ہاضمے کو بہتر کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ ہڈیوں کی مضبوطی اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں لیچی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں موجود لیچیٹانن اے 2، مختلف قسم کے وائرس مثلا ہرپس سمپلکس وائرس اور کوگسیکائی وائرس سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔قدرت کا یہ انمول تحفہ دوران خون میں بہتری کے علاوہ کینسر سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔
 
 

شیئر: