ٹائر اسکریچنگ میں ایک طالب علم ہلاک،کئی زخمی
جازان .... ٹائر اسکریچنگ کرنے والے ایک نوجوان نے جازان میں ثانوی اسکول کے 17سالہ لڑکے کو ہلاک اور اپنے بھائی کو زخمی کردیا۔ 2اور ساتھی بھی ٹائر اسکریچنگ کی زد میں آکر لہولہان ہوگئے۔ ہلال احمر نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کی مرہم پٹی کی اور انہیں مزید علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیا۔اطلاع یہ ہے کہ جاں بحق ہونے والا طالب علم ہمیشہ امتیازی نمبروں سے کامیاب ہوتا تھا۔ پورے اسکول میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔