مسقط... عمان میں پاکستان، امر یکہ، چین اور افغانستان کے مابین مذاکرات شروع ہوگئے ۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسقط میںجاری افغانستان کی صورتحال پر 4 فریقی مذاکرات میںدہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں ،افغان جنگ کے خاتمے کےلئے سیاسی مذاکراتی حل اورقیام امن کے لئے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں افغانستان ، پاکستان، چین اور امریکہ کے نمائندے شریک ہیں۔ پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کر رہی ہیں ۔